امریکا کا ایرانی فورس پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

امریکا کا ایرانی فورس پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

واشنگٹن:(ڈیلی پریس کانفرنس) امریکا نے ایران کی سیکیورٹی فورس پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔

(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ اعلان پیر کے روز متوقع ہے۔ اس بات کا انکشاف رائٹرز سے بات کرتے ہوئے 3 اہم امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کیا۔
امریکی حکام نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا، لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی جب کہ یمن میں بھی ان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ٹرمپ انتظامیہ نےاگر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا، امریکا کی جانب سے پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایسی احمقانہ حرکت کی تو پاسداران انقلاب دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو داعش کے طور پر لیں گے۔ امریکا خطے میں امن کے خلاف مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے طاقت کا توازن بگڑ جائے۔

واضع رہے کہ ایرانی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی کی سربراہی میں پاسدارانِ انقلاب کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا بنیادی مقصد نئی حکومت کی حفاظت اور فوج کے ساتھ اقتدار کا توازن برقرار رکھنا تھا جب کہ حکومتی پالیسی اور احکامات کی تعمیل کرانا بھی اس فورس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

Check Also

Maryam says Nawaz's narrative will soon be adopted by institutions

Maryam says Nawaz’s narrative will soon be adopted by institutions

PML-N Vice-President Maryam Nawaz addressing an election rally in Azad Jammu and Kashmir’s Leepa, on …

One comment

  1. We offer you the opportunity to advertise your products and services.
    Good man! Look at a fine offers for you. I can send your commercial offers or messages through feedback forms. The advantage of this method is that the messages sent through the feedback forms are included in the white list. This method increases the chance that your message will be read. The same way as you received this message.

    Sending via Feedback Forms to any domain zones of the world. (more than 1000 domain zones.).

    The cost of sending 1 million messages is $ 49 instead of $ 99.
    All us sites that have a feedback form. (10 million messages sent) – $349 instead of $649
    Domain zone .com – (12 million messages sent) – $399 instead of $699
    All domain zones in Europe- (8 million messages sent) – $ 299 instead of $599
    All sites in the world (25 million messages sent) – $499 instead of $999

    Discounts are valid until April 10
    Feedback and warranty!
    Delivery report!

    In the process of sending messages, we do not violate the rules of GDRP.
    This message is created automatically use our contacts for communication.

    Contact us.
    Telegram – @FeedbackFormEU
    Skype – FeedbackForm2019
    Email – feedbackform@make-success.com

    Hope to hear from you soon.

Leave a Reply